ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا - ذرائع کے مطابق ڈاکو ؤں نے چوہنگ کی حدود ویسٹ وڈ کے رہا ئشی ندیم اقبال کے گھر سے اسکی دو ملازماؤں شہناز اور کوثر نے اپنے دوساتھیوں کی مدد سے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 22لاکھ مالیت کی نقدی زیورات اور گاڑی چھین لی اور فرار ہو گئیں ۔رائیونڈ میں جاتی عمرہ مسلم نگر کے رہا ئشی ثاقب کے گھر سے 6ڈاکو چار لاکھ کی نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ کوٹ لکھپت میں واقع عبداللہ موبائلز کی دکان سے تین ڈاکو ایک لاکھ 65ہزار،شفیق آباد میں واقع آیت فارمیسی سے دوڈاکو 6ہزار کی نقدی لوٹ کرفرار ہو گئے جبکہ اقبال ٹاؤن کالج بلاک میں عمران اور اسکی فیملی سے 6لاکھ،ساندہ میں ندیم اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ،شاہدرہ میں ندیم سے ایک لاکھ،شادباغ میں داؤد سے 75ہزار،گجرپورہ صفدر سے 28ہزار،نواب ٹاؤن میں عمران سے 60ہزار،اور فیکٹری ایریا میں شکیل سے 18ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیاعلاوہ ازیں ستو کتلہ میں سیف ،ٹاؤن شپ میں کامران کی گاڑیاں جبکہ ماڈل ٹاؤن میں عبد الماجد،کوٹ لکھپت میں نور جوہر ٹاؤن میں سرور،پرانی انارکلی میں زبیر ،باغبانپورہ میں جمیل ،اسلام پورہ میں وقاص ،شاہدرہ ٹاؤن میں خالد ،وحد ت کالونی میں ذیشان ،مسلم ٹاؤن میں حسن ،ساندہ میں سلطان کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -