3سالہ اغوا شدہ بچی کو مجروں سے بازیاب کرانے والے افسروں اور اہلکاروں کا انعامات

3سالہ اغوا شدہ بچی کو مجروں سے بازیاب کرانے والے افسروں اور اہلکاروں کا ...

لاہور(کر ائم سیل) لاہور میں دو دن قبل 22مارچ کو گلبرگ کے علاقے سے 3سالہ اغواء شدہ بچی کو مجرموں سے بحفاظت بازیاب کروانے والے لاہور پولیس کے 6 جرأت مندپولیس افسروں اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ایک مختصر تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، مشتاق احمد سکھیرا نے6پولیس افسروں اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد کے ساتھ ایک لاکھ25ہزار روپے کے نقد انعامات تقسیم کیے۔تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، فاروق مظہر ، AIGڈسپلن،ڈاکٹر انعام وحید اور PSOٹو آئی جی پنجاب، طارق رستم چوہان کے علاوہ سی پی او کے دیگر افسران موجود تھے۔جن افسروں اور اہلکاروں میں انعامات تقسیم کیے گئے ان میں ڈی ایس پی ناصر محمود باجوہ اور انسپکٹر ذوالفقار علی کوتعریفی اسناد جبکہ T/ASIشہباز احمد کو 50ہزار،HCمحمد عمران کو 25ہزار ، کانسٹیبل اظہر علی کو 25ہزار اور کانسٹیبل محمد کاظم کو 25ہزار نقد انعام دیا گیا۔بعد ازاں آئی جی پنجاب نے ان افسروں سے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ وہ ان کی جرأت اور پیشہ وارانہ کارکردگی کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بروقت کارروائی کر کے بچی کو اغواکاروں سے بازیاب کروا کے ماں باپ کے حوالے کیا۔مشتاق سکھیرا نے کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

مزید : علاقائی