شہبازشریف نے بیجنگ میں انتہائی مصروف دن گزارا

شہبازشریف نے بیجنگ میں انتہائی مصروف دن گزارا

بیجنگ(اے این این )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گزشتہ روزاپنے دورہ چین کا پہلے دن بیجنگ میں انتہائی مصروف گزارا۔وزیراعلیٰ رات کے طویل سفیر کے بعد علی الصبح بیجنگ پہنچے اورچین کے دارالحکومت میں انہوں نے صبح سے رات گئے تک چینی سرمایہ کاروں اورمالیاتی اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔وزیراعلیٰ نے چائنہ نیشنل ٹیکسٹائل اینڈ ایپرل کونسل اور چائنہ ایسوسی ایشن ڈویلپمنٹ زون کے وفود سے بھی ملاقاتیں کیں۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے انڈسٹریل اورکمرشل بینک آف چائنہ کے چےئرمین سے ملاقات کی جس میں بینک نے پنجاب میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی جو ایک بڑی کامیابی ہے۔وزیراعلیٰ نے رات گئے پاکستانی سفیر کی جانب سے دےئے گئے عشائیہ میں بھی شرکت کی ۔طویل سفر اورمسلسل میٹنگز کے باوجود شہبازشریف ہشاش بشاش دکھائی دئیے۔

مزید : صفحہ اول