صولت مرزا کے دوسری بار ڈیتھ وارنٹ جاری ،یکم اپریل کو پھانسی دینے کا حکم

صولت مرزا کے دوسری بار ڈیتھ وارنٹ جاری ،یکم اپریل کو پھانسی دینے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی( اان لائن ،اے این این) متحدہ کے سابق کارکن صولت مرزا کے ایک ماہ میں دوسری بار ڈیتھ وارنٹ جاری،یکم اپریل کو پھانسی دینے کا حکم۔منگل کو کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 5 کے جج جاوید عالم نے مچھ جیل حکام کی جانب سے صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی، جیل حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صولت مرزا کی سزائے موت موخر ہونے کے باوجود مجرم کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ صولت مرزا کی سزا پر عملدرآمد کی تاریخ مقرر کی جائے۔ جس پر عدالت کے جج جاوید عالم نے صولت مرزا کو یکم اپریل کو سزائے موت دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔واضح رہے کہ صولت مرزا کو رواں ماہ کی 19 تاریخ کو تختہ دار پر لٹکایا جانا تھا تاہم ڈیتھ سیل سے جاری ویڈیو بیان کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے پہلے ان کی پھانسی پر عمل درآمد 90 روز کے لئے موخر کر دیا تھا تاہم ہفتہ کو کراچی کی سینٹرل جیل انتظامیہ نے انسداد دہشتگردی کی عدالت کو درخواست کی تھی کہ بلیک وارنٹ کی مدت ختم ہو رہی ہے اس لئے دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری کئے جائیں۔پھانسی کے احکامات کراچی کی سینٹرل جیل کو بھیجے گئے ہیں جہاں سے یہ احکامات بلوچستان کی مچھ جیل کو ارسال کئے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -