سندھ حکومت کا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی حوالگی کیلئے وفاق کو خط
کراچی( سٹاف رپورٹر،اے این این)سندھ حکومت نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی حوالگی کیلئے وفاق کو خط لکھ دیا ، خط میں کہاگیا کہ ماڈل ایان علی نے کراچی سے 26 افراد کی رقوم غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کا الزام ہے سندھ حکومت کو اس حوالے سے تحقیقات کرنی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ساڑھے پانچ لاکھ ڈالر سے زائد رقم باہر سمگل کرتے ہوئے گرفتار ہونے والی ماڈل ایان علی کے حوالگی کیلئے سندھ حکومت نے وفاق کو خط لکھ دیا ہے ۔ سندھ حکومت نے وفاق کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ ماڈل ایان علی نے کراچی ایئرپورٹ سے 26سے زائد افراد کے رقم باہر منتقل کی ہے ۔ سندھ حکومت اس حوالے سے ملزمہ سے تفتیش کرنا چاہتی ہے ۔ وفاق ایان علی کو سندھ حکومت کے حوالے کرے ۔ واضح رہے کہ کیٹ واک کے ذریعے دھوم مچانے والی ماڈل نے رقم منتقلی منی لانڈری کیس کی تفتیش کے دوران بہت سے انکشافات کئے ہیں جس نے مختلف حلقوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے ۔ سینٹرل جیل کراچی میں ایان علی کی ممنکہ آمد کے پیش نظر تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔