لاہورکنٹونمنٹ بورڈ الیکشن ،کاغذات نامزدگی کی وصولی جاری

لاہورکنٹونمنٹ بورڈ الیکشن ،کاغذات نامزدگی کی وصولی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )کنٹونمنٹ بورڈ لاہور کے بلدیاتی انتخابات میں نامزد ریٹرنگ افسروں نے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رکھاجبکہ ووٹرلسٹوں میں غلطیوں کی درستگی کیلئے عوام اور امیداوروں نے الیکشن کمیشن کے دفاترکا رخ کر لیا۔لاہور میں والٹن، ڈی ایچ اے، بھٹہ چوک،عسکری سوسائٹی، بیدیاں روڈ سمیت دیگر علاقوں کے رہائشی4 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے 20 کونسلر منتخب کریں گے ،ووٹر لسٹوں میں غلطیوں سے متعلق لیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ووٹر لسٹوں کے حوالے سے شکایات نہ ہونے سے برابر ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر وسیم شاہد کو والٹن کینٹ کے علاقے میں وارڈ نمبر ایک تا 5کے لئے ریٹرنگ افسر مقرر کیا ہے جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ افیسر رضوان احمد قاضی کو لاہور کینٹ میں شامل وارڈ نمبر 6 سے 10کے لئے ریٹرنگ افسر کے فرائض سونپے گئے ہیں ،وارڈ نمبر 5 تا 10والٹن میں خواتین کے لئے امارا امار کو ریٹرنگ افیسر مقرر کیا گیا ہے اور امیدار ابھی کاغذات وصول کررہے ہیں ۔29سے 31مارچ تک ریٹرنگ افسران کو جمع کرائیں جائے گے ۔4 اپریل کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی اور8 اپریل کو کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر ہو سکیں گی جبکہ 11اپریل کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ ہوں گے اور 25اپریل کو الیکشن ہوں گے ۔ اسی طرح گوجرانوالہ، کھاریاں، راولپنڈی، اوکاڑہ، ملتان ،کراچی ،کوئٹہ، پشاور ،حیدرآباد سمیت ملک کے 42شہروں میں واقع کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -