باٹا پور ، مکان کی چھت گرنے سے نو جوان شدید زخمی ہو گیا
لاہور(کر ائم سیل) باٹا پور کے علاقہ میں مکان کی چھت گرنے سے نو جوان شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طبی ا مداد کے لیے لے جا یا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق باٹا پورہ کے علاقہ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے نیچے بیٹھا ہوا عدیل شدید زخمی ہو گیا جس کو موقع پر مو جود لو گوں نے ملبہ ہٹا کر نکالااور سروسز ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔زخمی کے بھائی نے بتایا کہ عدیل چھت کے نیچے بیٹھ کر امتحان کی تیاری کر رہا تھا کہ اس کے ساتھ حادثہ پیش آگیا۔