جمعیت علماء اسلام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوج اور حکومت کیساتھ ہے
لاہور(اے این این)جمعیت علماء اسلام ہرقسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوج اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔مگر دہشتگردی کے نام پر مدارس اور اسلام کا راستہ روکنے کی اجازت نہیں دیں گے ،جب تک جے یوآئی کا ایک بھی کارکن زندہ ہے پاکستان کی پارلیمنٹ میں قانون تحفظ ناموس رسالتؐ اورمدارس دینیہ پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ان خیا لا ت کا اظہارجے یو آئی کے راہنماؤں مو لا نا محمود میاں ،مو لا نا نعیم الدین،مو لا نا عبد الماجد حقانی،مو لا نا رشید میاں ،مفتی عقیل خان ،مفتی سیف اللہ ،حافظ ابوبکر فہیم ،حافظ عبد الواجد خان،مو لا نا قاری مقبو الرحمن،صاحبزادہ محمودالحسن نے جے یو آئی لا ہور سٹی کے زیر اہتمام جا معہ فاروق اعظم میں تر بیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے پاکستان کی آزدی کے لیئے قربانیاں دیں اور پاکستان بنانے اور اسکے قوانین اسلامی بنانے کیلئے بھرپور محنت کی ۔