سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ایم کیوایم کے الیکشن کمیشن کے فرائض بھی ادا کرے گی،الطاف حسین

سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ایم کیوایم کے الیکشن کمیشن کے فرائض بھی ادا کرے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم روشن خیال وجمہوریت پسند جماعت ہے ، پاکستان میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی فروغ چاہتے ہیں ،سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ایم کیوایم کے الیکشن کمیشن کے فرائض بھی ادا کرے گی،سی ای سی پارٹی آئین کی تشکیل نو، شقوں میں ترمیم اور ضروری قانون سازی کرے گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان کے پہلے اجلاس سے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔الطاف حسین نے کہاکہ ایسا معاشر ہ چاہتے ہیں جہاں غیرمسلموں کو زندہ رہنے کے یکساں حقوق ہوں،غیرمسلم پاکستانیوں کو زندگی گزارنے اور زندہ رہنے کے یکساں حقوق حاصل ہوں ،ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ملک میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی فروغ پائے، ایم کیوایم لبرل ، روشن خیال اورجمہوریت پسند جماعت ہے۔الطاف حسین نے کہا کہ سی ای سی ایم کیوایم کے آئین کی تشکیل نو، اس کی شقوں میں ترمیم اور ضروری قانون سازی کرے گی، سی ای سی ،اہل اور باکردار افرادپر مشتمل ڈسپلنری کمیٹی بھی قائم کرے جو نظم وضبط کی خلاف ورزی کے معاملات کی تحقیقات کرے ۔انہوں نے کہاکہ خفیہ رائے شماری کے ذریعہ سی ای سی کے آرگنائزر اورمرکزی ذمے داران کا تعین کیا جائے،سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ،ایم کیوایم کے الیکشن کمیشن کے فرائض بھی ادا کرے گی

مزید :

صفحہ اول -