کراچی ،پرویز مشرف کی رہائش گاہ کے باہرسے رینجرز نے بیریئرزہٹا دیئے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز نے شہر میں غیرقانونی بیریئرز کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے اور پرویز مشرف کی رہائش گاہ کے آگے سے بیریئرز ہٹا دیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے شہر بھر سے 3دن میں بیریئرز ہٹانے کا حکم دیا تھا اور مدت پوری ہونے کے بعد رینجرز کی طرف سے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔رینجرز نے جنرل کالونی میں پرویز مشرف کی رہائش گاہ کے آگے سے تمام بیریئرز ہٹا دیئے ہیں۔