تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات، تسنیم نورانی نئے الیکشن کمشنر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات، تسنیم نورانی نئے الیکشن کمشنر مقرر، ...

اسلام آباد(اے این این) عمران خان نے تسنیم نورانی کو تحریک انصاف کا الیکشن کمشنر مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری۔تحریک انصاف کے میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے نئے پارٹی الیکشن کیلئے تسنیم نورانی کو پی ٹی آئی کا الیکشن کمشنر مقرر کردیا ہے۔ تسنیم نورانی کو پارٹی رکنیت اور انتخابات سے متعلق تمام اختیارات دئیے گئے ہیں۔

مزید : صفحہ اول