سیالکوٹ لاہور موٹروے منصوبہ موجودہ حکمرانوں نے ختم کیا ،پرویزالٰہی

سیالکوٹ لاہور موٹروے منصوبہ موجودہ حکمرانوں نے ختم کیا ،پرویزالٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ق)کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ لاہور موٹروے منصوبہ موجودہ حکمرانوں نے ختم کیا جس کے باعثچین نے دو انڈسٹریل اسٹیٹس جبکہ جرمنی اور سویڈن نے پولی ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بھارت منتقل کر دیں،اپنی رہائشگاہ پر پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ لاہور رنگ روڈ کا منصوبہ مسلم لیگ(ق) کی حکومت نے شروع کیا مگر(ن) لیگ نے اس منصوبہ میں ایک فٹ کا بھی اضافہ نہیں کیا۔سابق نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ لاہور موٹروے منصوبہ مکمل ہوجانے ہر دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ صرف 45منٹ رہ جاتا،انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے مسل لیگ(ق) کے دور کے میگا منصوبے ختم کرتے ہوئے یہ نہ سوچا تھا کہ اس اقدام سے علاقوں، عوام اور ملک کا کتنا ناقابل تلافی نقصان ہو گا ۔وفد میں چودھری مقصود احمد، سلیم بریار، انصر بریار، ذوالفقار گھمن اور خلیل بھٹی شامل تھے۔

مزید :

صفحہ اول -