18 ویں آئینی ترمیم ہی ملک میں اصل تبدیلی تھی،آصف زرداری
کراچی(اے این این) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کا ہر صورت تحفظ کرے گی جبکہ 18 ویں آئینی ترمیم ہی ملک میں اصل تبدیلی تھی۔ آصف زرداری پارٹی رہنماء اختر جدون کے گھر پہنچے جہاں ان کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن، شیری رحمان سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا اور اسے تمام اختیارات دیئے کیونکہ ہم ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ہر صورت اس کا تحفظ کریں گے۔