امیر قطر دو روزہ دورے کے بعد وطن روانہ،وزیر اعظم نے الوداع کیا

امیر قطر دو روزہ دورے کے بعد وطن روانہ،وزیر اعظم نے الوداع کیا

اسلام آباد ( اے این این ) امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے دو روزہ سرکاری دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ ہو گئے ، وزیر اعظم میاں نواز شریف نے معزز مہمان کو نور خان ایئر بیس سے رخصت کیا ، اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید ، وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی ، چیئر مین جوانئٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ ، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان بھی موجود تھے ۔ امیر قطر کو وزارت اطلاعات و ثقافت کی طرف سے دورہ پاکستان کا یاد گاری البم پیش کیا گیا ، امیر قطرنے وزیر اعظم کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا ، اس دورے میں تجارت ،دفاع ، اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ، پاکستان اور قطر نے ثقافت ، تعلیم ،کھیل اور نوجوانوں کے امور پر دستخط کئے ، امیر قطر نے روانگی سے قبل شکر پڑیاں کا دورہ کیا ، شکر پڑیاں میں یاد گار کے طور پر چیڑ کا پودا لگا یا ، اس موقع پر وفاقی وزراء بھی موجود تھے ،امیر قطر نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے ، شکرپڑیاں کی بلندی سے اسلام آباد کا نظارہ بھی دیکھا

مزید : صفحہ اول