پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپس آنا چاہیے ٗ خورشید شاہ

پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپس آنا چاہیے ٗ خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)اور پی ٹی آئی کے درمیان جوڈیشل کمیشن پر سمجھوتے کے بعد پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپس آنا چاہیے ٗ سڑکوں پرمسائل حل نہیں ہوسکتے، مشکل سے راستہ نکلا ہے ٗآرڈیننس آیا تو آرٹیکل 225ختم نہیں ہوگا ٗدھاندلی ثابت ہونے پر وزیراعظم اخلاقی طورپر اسمبلیاں توڑنے کے پابند ہوں گے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ایسا کچھ نہیں کیا کہ اس کی کراچی میں باری آئے پیپلزپارٹی دھاندلی کے مسئلے پرپہلے دن سے سیاسی حل کا مطالبہ کررہی تھی۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نیدھاندلی کے مسئلے پر پہلے دن ہی سے سیاسی حل نکالنے کی کوشش کی تھی۔ قائدحزب اختلاف نے کہاکہ سڑکوں پر مسائل حل نہیں ہوسکتے، مشکل سے راستہ نکلا ہے احتجاجی سیاست سے ملک کا بہت نقصان ہواہے۔ اب آرڈیننس آیا تو آرٹیکل 225ختم نہیں ہوگا۔سید خورشید شاہ نے کہاکہ دھاندلی ثابت ہونے پر وزیراعظم اخلاقی طورپر اسمبلیاں توڑنے کے پابند ہوں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ایسا کیا کیا ہے جو کراچی میں اس کی باری آئے گی۔

مزید :

صفحہ اول -