اسمبلیوں میں جانے کا فیصلہ پارٹی قیادت کر یگی، محمو دالر شید

اسمبلیوں میں جانے کا فیصلہ پارٹی قیادت کر یگی، محمو دالر شید

 لاہور( نمائندہ خصوصی ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہاکہ اسمبلیوں میں واپس جانے یا نہ جانے کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد پارٹی قیادت فیصلہ کر یگی ‘ہمارے لیے اسمبلیوں میں واپسی نہیں عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کو بے نقاب کر نا اہم اور ضروری ہے ‘ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے عام انتخابات میں دھاندلی کر نیوالوں کے اصل چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو جائیں گے ‘آئندہ انتخابات کو مکمل طور پر شفاف بنانے کیلئے انتخابی اصلا حات کا عمل بھی جلد ازجلد مکمل کر نا ہو گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف میں تمام فیصلے مکمل مشاورت اور اتفاق رائے سے ہوتے ہیں اور اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ بھی تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان پارٹی سے مشاورت کے بعد کر یں گے اور پارٹی قیادت کا جو بھی فیصلہ ہم سب اس پر عمل کر نے کے پابند ہونگے ۔ محمو دالر شید

مزید : صفحہ آخر