این اے 118کے ووٹوں کی تصدیق کیلئے ریکارڈ نادرا کو بھجوانے میں تاخیر پر ریٹرنگ افسر سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگار )الیکشن ٹربیونل کاظم علی ملک نے این اے 118کے ووٹوں کی تصدیق کے لئے ریکارڈ نادرا بھجوانے میں تاخیر پر ریٹرنگ افسر سے 30 مارچ تک جواب طلب کرلیا ہے۔ 13لاکھ 73 ہزار نادرا فیس موصول ہونے پر الیکشن ٹربیونل نے ریٹرنگ افسر کو ریکارڈ نادرا بھجوانے کا حکم دیا تھا مگر ریٹرنگ افسر نے اس حوالے سے اسسٹنٹ ریٹرنگ افسر کی تقرری نہیں کی۔ جواب طلب