مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے طارق محمود کو 5 ہزار روپے ہرجانہ کی ادائیگی کا حکم
لاہور(نامہ نگار )این اے 98دھاندلی کیس میں پیش نہ ہونے اور عدالت کا وقت ضائع کرنے پرالیکشن ٹربیونل کاظم علی ملک نے مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے طارق محمود کو 5 ہزار روپے ہرجانہ کی ادائیگی کا حکم دے دیا جبکہ الیکشن ٹربیونل نے ہدایت کی ہے کہ ایم این اے طا رق محمود 28مارچ کو ہر صورت پیش ہوں بصورت دیگر 10 ہزار روپے ہرجانہ وصول کیاجائے گا۔این اے 98گوجرانوالہ سے پیپلز پارٹی کے امیدار امتیاز صفدر وڑائچ نے مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے طارق محمود کے خلاف دھاندلی کا کیس دائر کررکھا ہے ۔ ادائیگی کا حکم