گرمی کی لہر شروع ہو جانے کے باوجود گیس کی طلب و رسد میں فرق نہ آیا
لاہور (کامرس رپورٹر)ملک میں گرمی کی لہر شروع ہو جانے کے باوجود بھی گیس کی طلب و رسد میں فرق نہیں ہوا جس کے باعث سوئی ناردرن نے اپریل کے پہلے ہفتے تک سی این جی کو گیس سپلائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سے قبل سوئی ناردرن نے مارچ کے آخری ہفتے میں سی این جی سیکٹر کو گیس سپلائی کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ سوئی ناردرن نے اس فیصلے کے حوالے سے سی این جی سیکٹر کو آگاہ کر دیا ہے ۔ سوئی ناردرن کے مطابق اب اپریل کے پہلے ہفتے میں طلب و رسد کا جائزہ لے کر سی این جی کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا ۔ گیس