سیلز ٹیکس جمع نہ کروانے پر دائر مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سیلز ٹیکس جمع نہ کروانے پر دائر مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے 344ملین روپے کا سیلز ٹیکس جمع نہ کروانے کے الزام میں شریف فیملی کی شوگر ملوں کی انتظامیہ کے خلاف درج مقدمہ کے اخراج کے لئے دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔عبداللہ شوگر اور حسیب وقاص شوگر ملز کی طرف سے دائران درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 344ملین روپے کا سیلز ٹیکس جمع نہ کروانے کا الزام لگا کر عبداللہ اور حسیب وقاص شوگر ملز کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے ، مل انتظامیہ نے سیلزٹیکس کی ادائیگی کے لئے محکمہ کو چیک بھی دے رکھے ہیں،مقدمات خارج کرنے کا حکم دیا جائے، ایف بی آر کے وکیل سرفرازچیمہ نے موقف اختیار کیا کہ دونوں شوگر ملز انتظامیہ نے وفاقی حکومت کے نام پر عوام سے چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اکٹھی کی اورمحکمہ کو کوئی رقم جمع نہیں کروائی،عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید : صفحہ آخر