اتفاق فاؤنڈری کی فروخت کے حوالے سے جعلی حلف نامہ پر کارروائی کا حکم

اتفاق فاؤنڈری کی فروخت کے حوالے سے جعلی حلف نامہ پر کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے قریبی عزیز کے خلاف کارروائی کے لئے دائر درخواست پر سی سی پی او کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم جاری کردیا ۔مسٹر جسٹس ظفر اللہ خاکوانی نے یہ حکم مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے محسن لطیف کی والدہ شہناز لطیف کی درخواست نمٹاتے ہوئے جاری کیا ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم کے بہنوئی یوسف عزیز نے اتفاق فاؤنڈری کی فروخت کے معاملہ پر درخواست گزار کا جعلی بیان حلفی استعمال کیا ہے ، یوسف عزیز نے جعل سازی کرتے ہوئے شہناز لطیف کا بیان حلفی تیار کیا ہے ،ملزم کے خلاف جعلی سازی کی کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے سماعت کے بعد سی سی پی او امین وینس کو یوسف عزیز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔ حکم

مزید :

صفحہ آخر -