بیوی پر تیزاب گرانے پر شوہر کو 28سال قید، 11 لاکھ روپے جرمانہ،قتل کا مجرم دیت ادا کرنے پر رہا
لاہور(نامہ نگار )انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خواجہ ظفراقبال نے تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ میں بیوی پر تیزاب پھینکنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم قدیراحمد کومجموئی طور پر 28سال قید اور 11لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیاجبکہ کانسٹیبل کو رکشہ کے نیچے کچل کر ہلاک کرنے کے مجرم حاکم علی کو10سال قید با مشقت اور19لاکھ روپے متوفی کے ورثاء کودیت ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے قدیر احمد کے خلاف معمولی تنازعہ پر بیوی پر تیزاب پھینکنے کا الزام میں مقدمہ درج کیا تھا جبکہ شیرا کورٹ پولیس نے ملزم حاکم علی کے خلاف کانسٹیبل محمد سرور کو ہلاک کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا ،ملزم پر الزام تھا کہ اس نے کانسٹیبل پر رکشہ چڑھا دیا تھا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر مجرمان کے خلاف مذکورہ بالا سزاؤں کا حکم جاری کردیا ہے ۔ رہا