زبردستی دکانیں بند کرانے‘ روڈ بلاک اور مختلف الزامات کے تحت سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین سمیت 10نامزد اور 35نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج

زبردستی دکانیں بند کرانے‘ روڈ بلاک اور مختلف الزامات کے تحت سنی اتحاد کونسل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیصل آباد( بیورورپورٹ) کوتوالی پولیس نے چنیوٹ بازار چوک میں زبردستی دکانیں بند کرانے‘ روڈ بلاک کرنے مختلف الزامات کے تحت سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین سمیت 10نامزد اور 35نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا. پولیس ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کی قیادت میں ڈویژنل چیئرمین ملک بخش الہٰی‘ڈسٹرکٹ صدر رانا عمران‘ ڈویژنل چیئرمین میاں فہیم‘ عابد قمر نورانی‘ چنیوٹ کے صدرعاطف‘ فاروق حسین‘ فرمان ‘ طارق چشتی‘ رانا شہباز سمیت 30/35نامعلوم ڈنڈا بردار افراد نے علماء کی گرفتاریوں‘ درودوسلام پر پابندی‘ اذان کی آواز محدود کرنے پر چنیوٹ بازار چوک کو ٹریفک کے لئے بلاک کرتے ہوئے احتجاج کرنے اور زبردستی دکانیں بند کرنے کے الزام میں کوتوالی پولیس نے 440,506, 341,148,149.290اور 16MPOکے تحت مقدمہ درج کر لیا.

مزید :

صفحہ آخر -