ایف آئی اے کی کاروائی ،بجلی چوری میں ملوث ایس ڈی او ،لائن مین سمیت 5افراد گرفتار

ایف آئی اے کی کاروائی ،بجلی چوری میں ملوث ایس ڈی او ،لائن مین سمیت 5افراد ...

 لاہور(کامرس رپورٹر) ایف ائی اے لاہور نے ملی بھگت سے بجلی چوری کروانے پر لیسکو ٹھوکر نیار بیگ سب ڈویژن کے ایس ڈی او ، لائن مین اور میٹر ریڈرسمیت بجلی چوری کرنے والے دو صارفین کو گرفتار کر لیا ۔ ایف ائی اے لاہور کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر لیسکو کی سب ڈویژن ٹھوکر نیاز بیگ میں دو پلازوں پر چھاپہ مارا کر بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑلی ۔ دونوں پلازوں میں سب ڈویژن کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے براہ راست کنکشن کے زریعے 25 دکانوں ، 50 فلیٹس اور ایک فیکٹری کو بجلی فراہم کی جا رہی تھی ۔ ایف ائی اے حکام نے دونوں پلازوں کے مالکان شبیر اور غفار زاہد سمیت سب ڈویژن کے ایس ڈی او ندیم ، لائن مین ریاض اور میٹر ریڈر رضا کو گرفتاکر کے ان کیخلاف مقدمہ نمبر 43/15 درج کر لیا ۔ایف آئی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ہر ماہ گیارہ سے بارہ لاکھ روپے کی بجلی چوری کی جا رہی تھی۔

مزید : علاقائی