عابد شیر علی کی کھلی کچہری ،ناقص کارگردگی پر ایس ڈی سی سمیت او متعدد میٹر ریڈر معطل

عابد شیر علی کی کھلی کچہری ،ناقص کارگردگی پر ایس ڈی سی سمیت او متعدد میٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامرس رپورٹر) وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابدشیر علی نے ناقص کارکردگی پر لیسکو کے ایس ڈی او مصطفی آباد اورمتعدد میٹر ریڈروں کو معطل کر دیا۔گزشتہ روز ضلع قصور میں کھلی کچہری کے دوران انہوں نے ایس ڈی او مصطفی آباد،میٹرانسپکٹرکنگن پورسب ڈویژن،کوٹ رادھاکشن سب ڈویژن سے7جبکہ کھڈیاں سب ڈویژن سے1میٹرریڈرکی معطلی کے احکامات جاری کر دیئے۔ گزشتہ روز انہوں نے عوامی مسائل کے حل کے لیے ضلع قصورمیں کھلی کچہری میں آنے والے بجلی صارفین کی شکایات سنیں اور قصور وار افسروں کی موقع پر معطلی کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے فوری طور پر بجلی کے بلوں اوردیگرامورسے متعلق شکایات کے ازالہ کا حکم بھی دیاتاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ کھلی کچہری کے دوران وزیرمملکت چوہدری عابدشیر علی نے خطاب کرتے ہوئے بجلی چوری کے خلاف اپنے عزم کو دہرایااورعوام کویقین دلایاکے بجلی چوری جیسی لعنت کامکمل طورپرخاتمہ کیاجائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ لائن لاسزاوردیگرٹیکنیکل مسائل جو کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے کاباعث بنتے ہیں کا ازالہ گرڈاسٹیشنوں کی استعدادکاربڑھا کراورنئے گرڈاسٹیشنوں کی تعمیرسے کیاجارہاہے۔انہوں نے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ وہ عوام دوست رویہ اپنائیں تاکہ بجلی صارفین اورکمپنی کے درمیان اعتمادکارشتہ مضبوط ہواورصارفین بجلی کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ عابدشیرعلی

 قصور(بیورورپورٹ)بجلی و پانی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گدو بیراج کی تعمیر کے علاوہ شمشی توانائی سے بجلی حاصل کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ملک میں بہت جلد توانائی بحران پر قابو پالیا جائے گا اوور بلنگ آفیسرز اور ملازمین کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے ایسے کرپٹ عناصر کیلئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں پر پورا اترے گی ،بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے معیثت مظبوط ہو گی اور ملک ترقی کرے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل کے جناح ہال میں لگائی گئی ایک کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر مملکت نے شکایات کے دوران ایس ڈی او واپڈا مصطفےٰ آباد محمد ریاض ،میٹر انسپکٹرکھڈیاں محمد رفیق اور میٹر انسپکٹر کنگن پور محمد سلیم سمیت20ملازمین کی معطلی کے احکامات جاری کئے ۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے کھلی کچہری میں صارفین کی شکایات سننے کی بجائے صارفین کوجھڑکیاں اوران کی حوصلہ شکنی کرتے رہے ۔جس سے واپڈا آفسیران اور اہلکاران کی حوصلہ افزائی ہو تی رہی ۔کھلی کچہری میں ن لیگ سے تعلق رکھنے والے کسی رکن اسمبلی نے شرکت نہیں کی ،صارفین نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ عابد شیر علی کو ملک کے کونے کونے میں کھلی کچہریاں لگانے اور واپڈا کے ستائے ہوئے لوگوں کو جھڑکیاں دینے کی بجائے ان کی داد رسی کریں تاکہ ن لیگ کا گراف منفی ترقی کرے ،کھلی کچہری میں صارفین نے بجلی کی ترسیل کے نظام اوور بلنگ سمیت دیگر شکایات کیلئے درخواستوں کے انبار لگا دیئے ،مگر وزیر مملکت نے ان پر مناسب احکامات صادر کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کی ،اور صارفین کو تیز و درشت جوابات دیئے اور جھڑکیاں بھی دیں کھلی کچہری انتہائی بد نظمی اور بد انتظامی کی تصویر بنی رہی ۔ جبکہ وزیر مملکت عابد شیر علی کی کھلی کچہری کو واپڈا آفیسران اور ارباب اختیار نے عوام کو آگاہ کرنے کی بجائے پوشیدہ رکھا ۔اس کے باوجود اوور بلنگ ،ڈیٹکشن بل اور واپڈا آفیسران کی دیگر ناجوازیوں کے ستائے ہوئے لوگ پہنچ گئے ۔ عابد شیر علی

مزید :

صفحہ آخر -