ڈاؤن سنڈروم بیماری میں مبتلا افراد کا مخصوص کوٹہ طے کرنے کی درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس

ڈاؤن سنڈروم بیماری میں مبتلا افراد کا مخصوص کوٹہ طے کرنے کی درخواست پر وفاقی ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈاؤن سنڈروم بیماری میں مبتلا افراد کو سرکاری محکموں میں دو فیصد معذور افراد کوٹہ میں شامل کرنے اور ملازمت دلوانے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 اپریل تک جواب طلب کر لیا ۔ درخواست گزار کے مطابق ڈاؤن سنڈروم بیماری میں مبتلا افراد ملازمت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 اپریل تک جواب طلب کر لیا ۔

مزید : علاقائی