مسجد نبوی میں 17مختلف غیر ملکی زبانوں پر عبور رکھنے والی خواتین تعینات

مسجد نبوی میں 17مختلف غیر ملکی زبانوں پر عبور رکھنے والی خواتین تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)مسجد نبوی میں مختلف ملکوں سے آنے والی نمازی خواتین کی رہنمائی اور معاونت کے لئے انتظامیہ نے تعلیم یافتہ مقامی سعودی خواتین تعینات کی ہیں جو 17مختلف غیر ملکی زبانوں میں ان خواتین سے بات چیت کر سکتی ہیں ۔ ان زبانوں میں انگریزی‘اردو‘فرانسیسی ‘ترکی ‘ملاوی ‘انڈونیشیائی ‘ملائیشیائی ‘ہندی‘فارسی‘پشتو اور تھائی وغیرہ زبانیں شامل ہیں۔ ایک خاتون اہلکار کا کہنا ہے کہ ان کے لئے اردو زبان سیکھنا اور بولنا بہت آسان ہے جبکہ روسی ‘ ترکی اور کردستانی زبانیں بہت مشکل ہیں۔ دریں اثناء سعودی حکومت نے مدینہ منورہ ایئر پورٹ پر32خواتین کو پاسپورٹ کلرک کے طور پر تعینات کر دیا ہے جو آنے والی خاتون مسافروں کے پاسپورٹ‘ویزے اور فنگر پرنٹس چیک کریں گی اور ان پر ضروری کارروائی کریں گی۔

مزید :

علاقائی -