اس ایپل واچ کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے
نیویارک (نیوز ڈیسک) ایپل کی طرف سے نئی سمارٹ واچ کے تین ماڈل متعارف کروادئیے گئے ہیں لیکن قدرے منفرد اور نرالے ذوق کے حامل کسٹمرز کے لئے امریکی کمپنی Brikkنے ایپل واچ کا خصوصی ماڈل بھی متعارف کروادیا ہے۔اس سپیشل واچ کے چہرے، بٹنوں اور پٹے پر عمدہ ترین کوالٹی کے ہیرے جڑے گئے ہیں۔ اس کے تین ماڈل، گولڈ، پنک گولڈ اور پلاٹینم متعارف کروائے گئے ہیں۔ ہیروں سے مزئین چمکتی دمکتی ایپل واچ کی کم از کم قیمت صرف109995 ڈالر (تقریباً 10999500پاکستانی روپے) ہے۔ اگر آپ کو یہ قیمت بہت زیادہ لگ رہی ہے تو گھبرائیے مت کیونکہ کمپنی ایک قدرے سستا ماڈل بھی متعارف کروارہی ہے جس کا پٹا چمڑے کا ہوگا اور اس پر ہیرے نہیں لگائے جائیں گے۔ اس کی قیمت 48995ڈالر (تقریباً 4899500 پاکستانی روپے) ہوگی۔ ہیروں سے مزئین گھڑیوں کی فروخت کا آغاز 24 اپریل کے بعد کیا جائے گا۔