کنٹونمنٹ ایریا میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی کیوں کرائے جارہے ہیں
، لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کنٹونمنٹ ایریا میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پرکروانے کے خلاف دائر درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ جب بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا اصول طے ہو چکا ہے تو پھر کنٹونمنٹ ایریا میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کیوں کروائے جا رہے ہیں۔مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے یہ کارروائی تحریک انصاف کینٹ لاہور کے صدر اویس یونس کی درخواست کی سماعت 26مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے کی ،درخواست گزار کے وکیل وقار مشتاق طور نے موقف اختیار کیا کہ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس مجریہ 2002 ء کی دفعہ 14کے تحت غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروانے جا رہا ہے۔ غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروانا آئین کے آرٹیکل 17اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو26مارچ کے لئے طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے اس آئینی نکتہ کی وضاحت بھی طلب کی ہے کہ کنٹونمنٹ ایریا میں لوکل گورنمنٹ وجود میں آنے کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ اور ڈی ایچ اے کی کیا قانونی حیثیت رہ جائے گی ۔کیا کنٹونمنٹ ایریا اور پی ایچ اے کا نظام وہاں وجود میں آنے والی لوکل گورنمنٹ چلائے گی ؟عدالت نے قرار دیا ہے کہ جب بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا اصول طے ہو چکا ہے تو پھر کنٹونمنٹ ایریا میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کیوں کروائے جا رہے ہیں۔ جماعتی بنیادوں پر