کیا آپ کو معلوم ہے وائی فائی کس نے ایجاد کیا ؟
سڈنی(نیوزڈیسک)وائی فائی ایک ایسی سہولت ہے جس کا فائدہ ہم سب ہی اٹھاتے ہیں اور کمپیوٹر اور موبائلز کا بناء کسی تار کے کونیکٹ کر کے ڈیٹا بھیجتے اور لیتے ہیں۔ اس سسٹم میں ہم ایک چھوٹی سی جگہ پر ایک نیٹ ورک بنا لیتے ہیں لیکن آج سے 20سال پہلے کمپیوٹروں کو نیٹ ورک پر لانے کے لئے تاروں کی ضرورت ہوتی تھی۔1990ء کی دہائی میں آسٹریلیا میں CSIRO's Radio Physics ڈویڑ ن کے ایک تحقیق کار ڈاکٹر جان او سیلیوون کے زیر قیادت ایک ٹیم نے کام شروع کیا اور ایک مخصوص علاقے میں بغیر کسی تار کے ڈیٹا کو بھیجنے اور لینے کا طریقہ وضع کرنے کی کوشش کی۔اس ٹیم کو بہت زیادہ کامیابی حاصل ہوئی جسے وائر لیس کین کا نام دیا گیا۔لیکن انہیں ایک چیزکی مشکل بہت زیادہ تھی کہ نیٹ ورک بنانے میں مختلف اشیاء4 جیسے دیوار، لکڑی وغیرہ حائل ہو رہی تھیں جس کی وجہ سے سگنل صحیح طرح سے سفر نہیں کرپاتے تھے اور نیٹ ورک میں خرابی آجاتی تھی۔گو کہ اس ٹیم سے پہلے بھی وائر لیس نیٹ ورک پر کام ہورہا تھا لیکن اس میں کئی قباحتیں موجود تھیں جو کہ ڈاکٹر جان کی ٹیم نے دور کردیں اور نیٹ ورک کوبہت زیادہ سادہ اور قابل فہم بنا دیا۔