انسانوں کی عمر 500 سو سال ،گوگل کا ناقابل یقین اعلان

انسانوں کی عمر 500 سو سال ،گوگل کا ناقابل یقین اعلان
انسانوں کی عمر 500 سو سال ،گوگل کا ناقابل یقین اعلان

  

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)گوگل نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تحقیق کے دوران ایسا جینز دریافت کرلیا ہے جس کی بدولت آنے والے وقت میں یہ ممکن ہوسکے گا کہ انسان 500سال کی عمر تک جی سکے۔گوگل وینچرز کے صدر بل ماریس کا کہنا ہے کہ 13سال کی محنت کے بعد ایک جینزMethuselah بنا لیا گیا ہے جس کی بدولت انسان کا لمبی عمر کا خواب ممکن ہوسکے گا اور وہ 500سال تک کی عمر پاسکے گا۔گوگل نے لائف سائنسز نے گذشتہ دو سال میں بہت بڑی سرمایہ کاری کی ہے اور اب اس میں مزید 30فیصد اضافہ کردیا ہے۔بل ماریس کا کہنا ہے کہ ہم چند گز کی فتح پانے نہیں جا رہے بلکہ ہم دوڑ جیتنے جا رہے ہیں اور اسی جیت کا حصہ ہے کہ ہم مرنے کی بجائے زندہ رہیں۔Methuselah کا نام ایک ایسے انسان کے نام پر ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ دنیا کا سب سے لمبی عمر والا انسان تھا اور وہ عظیم سیلاب کے دوران ڈوب کر ہلاک ہوا۔

مزید : علاقائی