کچھ روزبعد دلہن بننے والی دوشیزہ عروسی جوڑے میں سپرد خاک

کچھ روزبعد دلہن بننے والی دوشیزہ عروسی جوڑے میں سپرد خاک
کچھ روزبعد دلہن بننے والی دوشیزہ عروسی جوڑے میں سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی شہر نیویارک میں پیش آنے والے ایک انتہائی افسوسناک واقعہ میں 37 سالہ خاتون ’ٹینا اینگوئن‘ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ تفصیلات کے مطابق ٹینا سڑک پر چل رہی تھی کہ تیز ہوا کے باعث ایک زیر تعمیر عمارت کے گرد نصب پرت دار لکڑی کا ایک ٹکڑا اکھڑ کر اس کے سر پر آلگا۔ مقامی اخبار کے مطابق لکڑی کا ٹکڑا قریباً 50 فٹ دور سے اڑتا ہوا آیا۔خاتون کے جنازے میں 200سے زائد عزیز و اقارب نے شرکت کی جن کا کہنا تھا کہ چند روز بعد ہی خاتون کی شادی طے تھی کہ یہ المناک واقعہ رونما ہوگیا۔ خاندان والوں نے ’ٹینا‘ کو اس کی شادی کیلئے تیار کئے گئے جوڑے میں دفنانے کا فیصلہ کیا۔ اس طرح اس کی سہیلیوں نے بھی شادی کیلئے تیار کئے گئے جوڑے زیب تن کررکھے تھے۔

مزید :

علاقائی -