اس عمار ت کی حقیقت جا ن کر آپ کی حیرت کی انتہا نہیں رہے گی

اس عمار ت کی حقیقت جا ن کر آپ کی حیرت کی انتہا نہیں رہے گی
اس عمار ت کی حقیقت جا ن کر آپ کی حیرت کی انتہا نہیں رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (نیوز ڈیسک) دیکھنے و الوں کیلئے یہ یقین کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ تصویر چلی میں واقع ایک ہوٹل کی ہے۔ یہ محسور کن ہوٹل ’جنوبی اینڈیز‘ میں قائم ہے اور اسے ’مونٹانا میجکا لاج‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس ہوٹل کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کسی نے پریوں کی کہانیوں میں سے ایک عمارت نکال کر یہاں رکھ دی ہو۔ یہ ہوٹل مکمل طور پر لکڑی اور پتھر سے تعمیر کیا گیا ہے۔اس میں صرف 13 کمرے ہیں اور اس میں داخل ہونے کیلئے مہمانوں کو رسی کے ایک پل سے گزرنا پڑتا ہے جو کہ اندر جانے کا واحد راستہ ہے۔ اس میں ایک رات گزارنے کیلئے آپ کو 25 ہزار سے 40 ہزار روپے تک خرچ کرنا پڑسکتے ہیں تاہم علاقے میں سیاحوں کی تفریح کا بہت سامان ہے۔ سیاح یہاں گھڑ سواری کرسکتے ہیں یا پہاڑوں کی سیر کے ذریعے قدرتی مناظر سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -