سونامی کوروکنے کیلئے جاپان کا ناقابل یقین منصوبہ

سونامی کوروکنے کیلئے جاپان کا ناقابل یقین منصوبہ
سونامی کوروکنے کیلئے جاپان کا ناقابل یقین منصوبہ

  


ٹوکیو(نیوزڈیسک)اپنے شہروں کو سونامی سے محفوظ رکھنے کے لئے جاپان نے ایک ایسا منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے بارے میں جان کر آپ کی حیرت کی انتہانہ رہے گی۔جاپانی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ساحل سمندر کے ساتھ ایک 250میل لمبی کونکریٹ کی ایسی آ ہنی دیوارکھڑی کی جائے کہ سمندر کی لہریں شہروں میں داخل نہ ہوسکیں۔اس منصوبے کا تخمینہ 6.8ارب ڈالر(680ارب روپے) لگایا گیا ہے جبکہ اس کی اونچائی پانچ منزلہ بلڈنگ (تقریباً40فٹ) جتنی ہوگی۔لیکن اس منصوبے کو ماحولیاتی تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ اس طرح سمندری اور انسانی حیات برے طریقے سے متاثر ہو گی۔یہ دیوار جاپان کے شمالی شہر اوسابے، جو سونامی کے دوران بالکل تباہ ہوگیا تھا میں بنائی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی