خیرپورمیں انڈس ہائی وے پر حادثہ ، 13مسافر جاں بحق

خیرپورمیں انڈس ہائی وے پر حادثہ ، 13مسافر جاں بحق
خیرپورمیں انڈس ہائی وے پر حادثہ ، 13مسافر جاں بحق

  


خیر پور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ہائی وے پر سیٹھارجہ کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں13 افراد جاں بحق اور 20سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر خیرپور کے قریب سٹھارجا کے مقام پر ملتان سے کراچی جانے والی مسافر بس ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 11 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاگیاجس دوران مزید دوافرادزخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

ریسکیوذرائع کے مطابق 20سے زائد زخمی ٹھری میرواہ ، گمبٹ اور خیرپور کے ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ۔

ہسپتال زرائع کے مطابق پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔

مزید : خیرپور /اہم خبریں