شاہ رخ کیساتھ کام کیلئے بے تاب ہوں : کاجل

شاہ رخ کیساتھ کام کیلئے بے تاب ہوں : کاجل
شاہ رخ کیساتھ کام کیلئے بے تاب ہوں : کاجل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری میں ”راج “ کرنیوالی جوڑی ایک مرتبہ پھر اکٹھے ہورہی ہے اور اداکارہ کاجل کاکہناہے کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ فلموں میں کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔
 میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کاجول نے کہا کہ وہ ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم ’دل والے‘میں کام کررہی ہیں جس میں شاہ رخ خان ان کے مدمقابل ہیرو ہوں گے،وہ بہت پر جوش ہیں کیونکہ ایک طویل وقفے کے بعد دوبارہ فلموں میں کام کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی بازیگر، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم اور مائی نیم از خان میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں اور دل والے دلہنیا لے جائیں گے نے ریکارڈ بزنس کیاتھا۔ اب نئی فلم دل والے میں کاجل کے شوہر اجے بھی مہمان اداکار کے طور کام کررہے ہیں۔

مزید :

تفریح -