ورلڈکپ سیمی فائنل ، بکیز نے بھارت کے مقابلے آسٹریلیا کو فیورٹ قراردیدیا

ورلڈکپ سیمی فائنل ، بکیز نے بھارت کے مقابلے آسٹریلیا کو فیورٹ قراردیدیا
ورلڈکپ سیمی فائنل ، بکیز نے بھارت کے مقابلے آسٹریلیا کو فیورٹ قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ 2015ءکے سیمی فائنل میں 26مارچ کو آسٹریلیا اور بھارت مدمقابل ہیں ۔سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں ہونیوالے دوسرے سیمی فائنل کے لیے بھارتی بکیز نے بھارت کے مقابلے آسٹریلیا کو فیورٹ قراردیدیا۔
کرکٹ گرو دھونی الیون اور کینگروز کے درمیان کانٹے دار مقابلے کے امکانات ظاہر کررہے ہیں تو بکیز آسٹریلیا کو ہاٹ فیورٹ قرار دیتے ہوئے اس پر ایک روپے کے داو¿ پر 50 پیسہ آفر کررہے ہیںاور بکنگ جاری ہے ۔
بھارت کی کامیابی پر ایک روپیہ جوا کھیلنے والے کو بدلے میں 2 روپے دیئے جائیں گے ۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -