یوم پاکستان ، مقبوضہ وادی میں کشمیر کی خاتون حریت رہنماءکیخلاف مقدمہ درج، کشمیرکی آزادی تک تحریک پاکستان مکمل نہیں : آسیہ اندرابی

یوم پاکستان ، مقبوضہ وادی میں کشمیر کی خاتون حریت رہنماءکیخلاف مقدمہ درج، ...
یوم پاکستان ، مقبوضہ وادی میں کشمیر کی خاتون حریت رہنماءکیخلاف مقدمہ درج، کشمیرکی آزادی تک تحریک پاکستان مکمل نہیں : آسیہ اندرابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی پرچم لہرانے پر بھارت کی کٹھ پتلی حکومت نے حریت رہنماءآسیہ اندرابی کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے جس پر آسیہ اندرابی کاکہناتھاکہ یہ کوئی پہلی دفعہ نہیں ، پاکستان وجود میں آنے سے لے کرآج تک کشمیری ظلم سہتے چلے آرہے ہیں ، بھارت کی سرزمین پر کوئی پرچم نہیں لہرایا تاہم یہ بھی واضح رہے کہ کشمیرکی آزادی تک پاکستان کا وجود مکمل نہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسیہ اندرابی پر بھارت کیخلاف تقریرکرنے کا الزام عائد کیاگیاہے ، یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر آسیہ اندرابی نے پاکستان کا جھنڈا لہرایاتھا اورقومی ترانہ پڑھاتھا۔ آسیہ اندرابی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ہیں ۔

یوم پاکستان کی تقریب ، پاکستان نے بھارت اور طالبان کو واضح پیغام دیدیا، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔ 
مقدمہ درج ہونے کے بعد نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے آسیہ اندرابی کاکہناتھاکہ پاکستان کا قومی ترانہ مقبوضہ کشمیرمیں گایاہے ، قائد اعظم کی قیادت میں پاکستان وجودمیں آگیاتھا لیکن کشمیرآزادنہیں ہوا، کشمیری تب سے آج تک ظلم سہتے چلے آرہے ہیں اور ہزاروں سپوت اِسی جدوجہد میں جانیں قربان کرچکے ہیں ۔دختران ملت تنظیم کی سربراہ آسیہ اندرابی کاکہناتھاکہ ہمیشہ سے پاکستان کا پرچم لہراتے آئے ہیں ، اس کا مقصد اُس مقصد کو تازہ کرناہے کہ اسلامی ریاست نظریات کے بنیاد پر وجود میں آئی تھی ۔ اُنہوں نے بتایاکہ اپناموقف بھارت تک پہنچانے کے لیے ہرراستہ اختیار کیا لیکن یہ بھی واضح رہے کہ حکومت پاکستان بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاناچاہتی ہے لیکن جموں وکشمیرکی آزادی تک تحریک پاکستان مکمل ہے اور نہ ہی پاکستان مکمل طورپر آزاد تصورکیاجائے ۔
یادرہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب میں بھی کشمیری رہنماﺅں نے شرکت کی تھی جس پر بھارت آگ بگولاہوگیاتھا اور چند دن کی فقرے بازی کے بعد مقدمات کے اندراج کا سلسلہ شروع کردیا۔