ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلہ ، دو افراد جاں بحق، دوگرفتار
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیفنس بی کے علاقے میں پولیس نے مبینہ مقابلے میں دوافراد کو موت کے گھاٹ اُتاردیاجبکہ دو کو زندہ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاگیاہے ۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے میں ایک گاڑی کو مشکوک جانتے ہوئے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے گاڑی بھگادی اورتعاقب کرنے پر فائرنگ کردی جس پر جوابی کارروائی میں دو گاڑی میں سوار دوافراد مارے گئے جبکہ دو کو گرفتارکرلیاگیا۔
پولیس کاکہناتھاکہ مرنیوالے افراد میں عباس اور اویس شامل ہیں جوکارچوری اور ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں مطلوب تھے ، ملزموں کے قبضے سے اسلحہ ، لوٹی گئی رقم اور گاڑیوں کے ٹریکرکو جام کرنیوالی ڈیوائس برآمد کرلی گئی ہے ۔