ایم کیوایم پر پابندی عائد کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ کے قائد الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کی درخواست کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی عائد کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ۔یہ درخواست طارق اسد ایڈووکیٹ نے دائر کی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ نائن زیروپر چھاپے کے دوران ملزموں کی موجودگی اور ملنے والا اسلحہ سیاسی جماعت پر پابندی کیلئے کافی ثبوت ہے ۔
درخواست میں وزارت داخلہ ، وزارت خارجہ ، حکومت سندھ ، برطانوی ہائی کمیشن ، متحدہ قومی موومنٹ اور الطاف حسین کو فریق بنایاگیا۔
یادرہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کی بھی درخواست کی تھی ۔