خیبرپختونخواہ میں زلزلہ

خیبرپختونخواہ میں زلزلہ
خیبرپختونخواہ میں زلزلہ

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سوات اورگردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈکی گئی جبکہ اس کی گہرائی 32کلومیٹرتھی ۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پاکستان تاجکستان کا بارڈرتھا۔ابتدائی طورپر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

مزید : ماحولیات