خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی فضائی کارروائی ، کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان سمیت 30شدت پسند مارے گئے ، دو اسلحہ گودام تباہ
راولپنڈی ، پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان سمیت 30شدت پسندمارے گئے ہیں جبکہ اسلحہ کے دوگودام بھی تباہ ہوگئے ہیں ۔
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپاہ کے علاقے میں فضائی کارروائی بدھ کی صبح کی گئی جس دوران 30شدت پسندمارے گئے جبکہ اُن کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ کے دوگودام تباہ ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کمپاﺅنڈ میں کالعدم تحریک طالبان کے امیر ملافض اللہ کی موجودگی کی اطلاعات تھیں ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق مارے جانیوالے افراد میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان صلاح الدین ایوبی بھی شامل ہے جس کی تصدیق لشکر اسلام نے بھی کردی ۔