نصیرالدین شاہ نے بھارتی سیاستدانوں کی ”دہشتگردی“ بے نقاب کردی، برین واشنگ کا تصدیق

نصیرالدین شاہ نے بھارتی سیاستدانوں کی ”دہشتگردی“ بے نقاب کردی، برین واشنگ ...
نصیرالدین شاہ نے بھارتی سیاستدانوں کی ”دہشتگردی“ بے نقاب کردی، برین واشنگ کا تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے سینئراداکار نصیرالدین شاہ نے کہاہے کہ حکمرانوں نے برین واشنگ کرکے عوام کے دلوں میں نفرت کا زہربھر دیاہے ، پاکستان ایسانہیں جیساکہ بتایاجاتاہے ، اپیل ہے کہ پاکستان کا مذاق اُڑانے کاسلسلہ بند کیاجائے ،پاکستان میں بھارتی فنکاروں کو بہت عزت اور پیار دیا جاتا ہے لیکن بھارت میں پاکستانیوں کو دشمن سمجھنے اور پاکستانی فنکاروں کے خلاف عوام کو اکسایا جاتا ہے۔
ایک ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں نصیر الدین شاہ کاکہناتھاکہ سیاستدان رنگ بدل لیتے ہیں ، سیاستدانوں نے عوام کے ذہنوں میں بھرا ہے کہ پاکستان اُن کا دشمن ہے ، اُن کے ذہن میں بھی یہ تاثر ختم نہ ہوتالیکن اُنہیں پاکستان جانے کا موقع ملا تو حقیقت سامنے آگئی ،پاکستانی ایسے نہیں جیسا بتایاجاتاہے ، بھارت میں فنکاروں کو پرفارم کرنے سے روکاجاتاہے لیکن پاکستان میں ایسانہیں ،وہاں پرتپاک استقبال ہوتاہے ۔
اُن کاکہناتھاکہ دلیپ کمار کو پاکستان میں جو عزت حاصل ہے ، وہ اُنہیں اپنے ملک میں بھی نہیں ملتی ، پاکستان میں سلمان اور شاہ رخ خان کے بڑی تعدادمیں عوام دلدادہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں ایک دوسرے کی پرفارمنس کو سراہا جاتا ہے اس لئے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اختلافات کو فنکاروں کی راہ کی رکاوٹ نہیں بنایا جانا چاہئے، بھارتی عوام برین واشنگ کی وجہ سے تاریخ جانے بغیر پاکستان کو اپنا دشمن ماننے لگتے ہیں۔
نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام کو کسی کے بھی بہکاوے میں آئے بغیر کھلے ذہن سے آگے کی جانب دیکھنا چاہئے کیونکہ پاکستان اور وہاں کے لوگوں کے لئے اپنے دلوں میں نفرت پال کر ہمیں کچھ حاصل نہیں ہوگا، پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے اس لئے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کا رشتہ قائم ہونا چاہئے۔

مزید :

تفریح -