دوشناختی کارڈ رکھنے پر لیگی وزیرجیل خانہ جات اسمبلی رکنیت کیلئے نااہل قرار

دوشناختی کارڈ رکھنے پر لیگی وزیرجیل خانہ جات اسمبلی رکنیت کیلئے نااہل قرار
دوشناختی کارڈ رکھنے پر لیگی وزیرجیل خانہ جات اسمبلی رکنیت کیلئے نااہل قرار

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ دیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونل کافیصلہ درست قراردیتے ہوئے لیگی وزیرجیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید کو نااہل قراردیدیا۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 192ملتان سے کامیاب ہونیوالے چوہدری عبدالوحید پر مخالف امیدوار نے دوقومی شناختی کارڈرکھنے اور دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے موقف اپنایاکہ تھاکہ اس جرم کی پاداش میں ناہل قراردیاجائے ۔ دوشناختی کارڈ رکھنے کاالزام ثابت ہونے پر چوہدری عبدالوحیدکو الیکشن ٹربیونل نے نااہل قراردیدیاتھا جس پر لیگی وزیرنے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے فریقین دلائل سننے کے بعد الیکن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی اور الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو درست قراردیدیا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں