شرمیلا فاروقی ایئرپورٹ پرنامعلوم شخص پر برہم، ویڈیو منظرعام پرآگئی

شرمیلا فاروقی ایئرپورٹ پرنامعلوم شخص پر برہم، ویڈیو منظرعام پرآگئی
شرمیلا فاروقی ایئرپورٹ پرنامعلوم شخص پر برہم، ویڈیو منظرعام پرآگئی

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کی رہنماءاور وزیراعلیٰ سندھ کی سابق مشیر شرمیلا فاروقی ایئرپورٹ پر نامعلوم شخص کی کسی حرکت پر برہم ہوگئیں اور چلانا شروع کردیا۔ سوشل میڈیا پر موجود ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہے کہ شرمیلافاروقی کافی برہم ہیں اوراُن کاکہناتھاکہ ہمارے ملک میں آکر ہمیں ہی گالی دوگے جس پر ایک بزرگ شخص شرمیلا فاروقی کو سمجھانے اور روکنے کی کوشش کررہاہے اوروہ شرمیلا فاروقی سے اُن لوگوں کی طرف سے معذرت کرتاہے جس پر شرمیلا فاروقی کاکہناتھاکہ عورتوں کو گولیاں دیں گے اور پھر معذرت کریں گے ، اِسی اثناءمیں نامعلوم شخص کی ایک مرتبہ پھر آوازآتی ہے ، ’گوٹوہیل‘جبکہ جہاز کا عملہ راستہ دینے کی اپیل کرتارہتاہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ویڈیو کتنی پرانی ہے ۔

Sharmila Farooqi's Fight at Airport  Leaked Video

مزید : کراچی