موسم میں شدت آنے کیساتھ ہی محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر بارشوں کی پیشن گوئی کردی

موسم میں شدت آنے کیساتھ ہی محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر بارشوں کی پیشن گوئی ...
موسم میں شدت آنے کیساتھ ہی محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر بارشوں کی پیشن گوئی کردی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی بھی روٹھ گئی ہے تاہم محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ دلاسہ دیدیا اور رواں ہفتے کے اختتام سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشن گوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ شمالی علاقوں میں رواں ہفتے کے اختتام پر مزید بارشیں متوقع ہیں جبکہ بالائی پنجاب، کشمیراور شمالی علاقہ جات میں ہفتے اور اتوار کو بارشوں کا امکان ہے ، منگل سے بارشوں کا باضابطہ نیاسلسلہ شروع ہوگا۔

بتایاگیاہے کہ منگل سے جمعرات تک اسلا م آباد ، خیبرپختونخواہ اور شمالی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے جس سے موسم کی شدت میں ایک مرتبہ پھر کمی آئے گی ۔

مزید : ماحولیات