ذکی الرحمان لکھوی کی توہین عدالت کی درخواست، سیکریٹری داخلہ اور ڈی سی اواوکاڑہ طلب

ذکی الرحمان لکھوی کی توہین عدالت کی درخواست، سیکریٹری داخلہ اور ڈی سی ...
ذکی الرحمان لکھوی کی توہین عدالت کی درخواست، سیکریٹری داخلہ اور ڈی سی اواوکاڑہ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آبادہائی کورٹ نے ذکی الرحمان لکھوی کی توہین عدالت کی درخواست پر سیکریٹری داخلہ اور ڈی سی او اوکاڑہ کو 14 اپریل کو طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کے حوالے سے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔دوران سماعت ذکی الرحمان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت عالیہ کی جانب سے ان کی نظر بندی کے خاتمے کا حکم دیئے جانے کے باوجود ڈی سی او اوکاڑاہ نے انہیں ایک ماہ کے لئے نظر بند کردیا، انتظامیہ کا یہ اقدام توہین عدالت ہے اس لئے ان کی نظر بندی ختم کرکے ڈی سی او اوکاڑہ اور دیگر کے خلاف توہین کارروائی کی جائے،انتظامیہ نے عدالت کو کسی بھی فیصلے سے آگاہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی ۔
عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد سیکریٹری داخلہ اور ڈی سی او اوکاڑہ کو 14 اپریل کو طلب کرکے سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

اسلام آباد -