والدہ بیمار، ہسپتال سے نوعمر لڑکی اغواء
شیخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخوپورہ ڈسٹرکٹ ہسپتال سے 13سالہ لڑکی اغوا ءہوگئی ۔ پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ ہسپتال میں زیرعلاج تھی جہاں مغویہ تیمارداری کیلئے موجود تھی ، لڑکی کا تعلق تتلے عالی ضلع گوجرانوالہ سے تھا۔ پولیس کاکہناتھاکہ تھانہ سٹی اے ڈویژن نے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔