ڈانسنگ کاریں ، فلم ’پی کے‘ میں کیمرے کے پیچھے درحقیقت کیاہوتارہا، ویڈیو سامنے آگئی
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) عامر خان کی کامیاب فلم ’پی کے‘ آپ میں سے بیشتر لوگوں نے دیکھی ہوگی اوراِس میں زیادہ توجہ حاصل کرنیوالے مناظرمیں حجام ، مندر ،کوٹھا اور ڈانسنگ کاریں تھیں ۔کیا واقعی ڈانسنگ کار میں ویسی ہی حرکات ہورہی تھیں جیسی فلم میں دکھائی گئی ہیں ؟ اصل میں فلموں کے اندر ایسابہت کم ہوتاہے ، یہ سب مناظر نہایت خوبصورتی کے ساتھ پکچرائز کیے جاتے ہیں تاکہ حقیقت کا گمان ہو۔ ڈانسنگ کاروں کے پیچھے دراصل کیا ہوتارہا، خود ہی دیکھ لیجئے جس کی فوٹیج سامنے آگئی ہے ۔