کراچی میں جو کچھ ہو رہا ہے عمران خان کی ایماءپر ہو رہا ہے: فاروق ستار

کراچی میں جو کچھ ہو رہا ہے عمران خان کی ایماءپر ہو رہا ہے: فاروق ستار
کراچی میں جو کچھ ہو رہا ہے عمران خان کی ایماءپر ہو رہا ہے: فاروق ستار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءفاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں جو کچھ ہو رہا ہے کہ وہ عمران خان کی ایماءپر ہو رہا ہے، عمران خان کراچی میں قبضہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا، کراچی کے عوام عمران خان کو شکست دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ عمران خان کو الطاف حسین فوبیا ہے، وقت بتائے گا کہ کس کا وقت آیا ہے، عمران خان نے کراچی کے عوام کی توہین کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کراچی میں قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ کراچی میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ عمران خان کی ایماءپر ہو رہا ہے۔ فاروق ستار نے عمران خان کو طالبان کا سیاسی ونگ قرار دیا اور کہا کہ وہ کراچی میں بھی لال مسجد کا نظام لانا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی اخلاقیات پر دیوالیہ ہو گئے ہیں۔ ایک سیاسی جماعت اور اس کے قائد کو کسی دوسری جماعت یا اس کے قائد کے خلاف بات کرتے ہوئے کچھ خیال کرنا چاہئے لیکن وہ مسلسل حقارت آمیز اور متعصبانہ لہجہ استعال کر رہے ہیں اور ان کا خواب ہے کہ کسی طرح مائنس ون یعنی الطاف حسین کے کردار کو الگ کر کے ایک ایسی ایم کیو ایم وضع کی جائے جو ان کی مرضی کی ہو۔

 ان کا کہنا تھا کہ جب نائن زیرو پر رینجرز نے آپریشن کیا تو عمران خان نے ایسے بیان دیا کہ جیسے انہوں نے کراچی کو فتح کر لیا ہے تاہم وقت ثابت کرے گا کہ کراچی کے عوام عمران خان کو شکست دیں گے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں